اپنا نام دلوں پرنقش کرو ، قبر کے کتبوں پر نہیں۔ عزت اور میراث دوسروں کے ذہنوں میں نقش ہوتی ہے اور آپ سے جڑی ان کہانیوں میں جو وہ دوسروں کو سناتے ہیں
لیوان ایل ایلڈر
شیلڈ اور پر پریمیر گروپ کے سر پرست انسان دوست سوچ کے حامل ہیں جو دوسروں کو دینے ، خیال رکھنے اور زندگیوں کو بہتربنانے پر یقین رکھتے ہیں_ ماضی میں ایسا کئی مواقع پر ہوا ہے جب ان کے رفاہی اور خیراتی مقاصد کی وجہ سے بے شمار گھر رہنے کے لیے زیادہ پرسکون جگہوں میں تبدیل ہوئے ہیں اور بہت سوں کی زندگیاں پھلی پھولی ہیں_ انہوں نے تعلیم کے ذریعے اس ملک کی بہتری کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اس سمت میں کی ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا سک
شیلڈ کی جانب سے چلائی گئی ایک مہم آج سکول کل دنیا، پورے پاکستان میں سیکڑوں خاندانوں کے لیے اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی_ تعلیم کے میدان میں وظائف ہوں یا اسکولنگ کے شعبے کے دیگر امورپر پریمیر گروپ اور شیلڈ اپنا دست تعاون بڑھانے میں ہمیشہ آگے رہتے ہی