FORGOT YOUR DETAILS?


کمپلائنس اینڈ سرٹیفکیشنز

ISO 9001 & ISO 14001

ISO ایک انٹرنیشنل سٹینڈرائز سرٹیفکیشن ہے جو تجارت اور صنعت سے وابستہ کاروباروں اور اداروں کے معیارات کو متعین کرتی ہے - مقرہ اور خاص ضرورتوں اور آپریٹنگ کے طریقہ کارو آلات ، ہر انفرادی کاروبار یا ادارے کی اپنی ذمےداری ہوتی ہے ISO کے معیار اور سسٹمز وہ ذریعہ اور ٹولز ہیں جو موثر عملدرآمد اور کمیونیکشن میں مدد دیتے ہیں، تاکہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی ملک میں اپنے کاروباری معاملات کسی کے بھی ساتھ بآ سانی طے کر سکے شیلڈآ ی ایس او ٩٠٠٠١ اورآ ی ایس او ١٤٠٠١ سرٹیفائیڈ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ، ہمارے ادارے میں مستقل بنیادوں پر اندرونی اور آ ی ایس او کے آڈٹس نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ضروری طریقہ کار اور دستاویزات پر روزانہ مکمل طور پر عمل کیا جاتا ہے -اور یہ انہی معیارات کی وجہہ سے ممکن ہوا ہے جس نے شیلڈ کو ایک کامیاب پروڈکٹ بنایا ہے ، جو عالمی مارکیٹ میں دستیاب کسی بھی چیز پروڈکٹ سے کمتر نہی

بین الاقوامی حلال سرٹیفیکیشن (IHC - پاکستان)

IHC خدمات میں کمپنیوں کے لیے "حلال آڈٹ اور سرٹیفیکیشن" شامل ہیں، ان کے حلال مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی تصدیق اور ان کی مصنوعات/سروسز کو حلال کے طور پر تصدیق کرنا۔ IHC حلال صنعت کے ساتھ ساتھ "حلال مصدقہ مصنوعات" کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے "حلال فوڈ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہی کی تربیت" بھی فراہم کرتا ہے۔

PSQCA

پی ایس کیو سی اے سرٹیفیکشن مینوفیکچررز کے اس دعوے کی تصدیق و توثیق کرتی ہے کہ ان کی پروڈکٹس قابل قبول معیار کے مطابق ہیں، اس طرح خریدار کے لیے ایک تیسری پارٹی کی گواہی اور تصدیق اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ وہ ایک ایسی پروڈکٹ خرید رہا ہے جس کو ایک موثر کوالٹی کنٹرول سسٹم کے تحت پر کھا جا چکا ہے، دوسرے لفظوں میں یہ پروڈکٹ اس کی رقم کا بہترین بدل ہے۔ سرٹیفائیڈکمپنیز /پروڈکٹس ، پی ایس کیو سی اے سرٹیفکیشن مارک اسکیم کے ساتھ رجسٹر ہوتی ہیں اور شیلڈ بھی ان میں سے ایک ہے۔

TOP